اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

مقبوضہ بیت المقدس ۔7جون (اے پی پی):اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ الجزیرہ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

اسرائیلی فورسزنے نابلس میں العین پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور کیمپ کے مضافات میں عمارتوں کی تلاشی لی ۔ دراندازی کو روکنے کے لیے مقامی رہائشیوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ۔جنین کے جنوب میں واقع سلات، الظہر اور الفندقومیہ کے قصبوں پر اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح چھاپہ مارا جہاں اسرائیلی فوجیوں نے پولیس کے کتوں کے فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی۔

اسرائیلی فوج نے مقامی افراد جنہوں نے بیت الحم کے مغرب میں واقع حسین گاؤں پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی کے ساتھ تصادم کے دوران سٹن گرینیڈ فائر کیے اور زہریلی گیس استعمال کی ۔اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب میں خلیت الفر ہ گاؤں کی کمیونٹی پر بھی دھاوا بولا جہاں انہوں نے انخلا سے قبل گھروں کی تلاشی لی اور توڑ پھوڑ کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More