امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 225 ملین ڈالرکی فوجی امداد روانہ کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

نیویارک ۔7جون (اے پی پی):امریکا نے یوکرین کے لئے مزید 225 ملین ڈالرکی فوجی امداد روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نئے پیکج میں ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کے لیے جنگی سازوسامان کے ساتھ ساتھ ایئر ڈیفنس سسٹم کے میزائل، سٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل، جیولن اور اے ٹی فور اینٹی آرمر سسٹم، 155 ایم ایم ہووٹزر، بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں ۔

واضح رہے اپریل کے آخر میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی کانگریس کے منظور کردہ بلوں کے ایک پیکج پر دستخط کئےتھے جس کی مالیت 95 ارب ڈالر تھی۔ اس میں یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی فوجی امداد شامل تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More