وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے

اے پی پی  |  Jun 07, 2024

بیجنگ۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو) چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق چینی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہو گی۔وزیرِ اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More