ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ،پاکستان امریکا سے ہارگیا

ہم نیوز  |  Jun 07, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں امریکہ نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دیدی۔میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جواب میں امریکہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 بناپائی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 43گیندوں پر 44رنز بنا کر نمایاں رہے،شاداب خان نے25گیندوں پر 40رنز کی اننگز کھیلی،افتخار احمد 18،فخرزمان 11 اورمحمد رضوان 9رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 2چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 23رنز بنائے،عثمان خان 3اور اعظم خان بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

امریکا کی جانب سے اسپنر کین جیگانے 3وکٹیں حاصل کیں،سوربھ نیٹراوالکرکی 2،علی خان اور جسدیپ سنگھ نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

میچ ٹائی ہونے پر فیصلہ سپر اوور ہوا، امریکہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا، جواب میں پاکستانی ٹیم 1 وکٹ پر 13 رنز بنا سکی۔امریکا کے مونانک پٹیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More