حکومت کی ٹیکس سے استثنیٰ والی اشیا کی فہرست کم کرنے کی تیاری

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے بجٹ میں نئے اقدامات سے متعلق تجاویز تیار کرلیں۔ سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز مرتب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں ٹیکس چھوٹ والی اشیا کو پانچویں اور چھٹے شیڈول سے نکالنے پر غور کیا جارہا ہے۔ نئے بجٹ میں کئی اشیا پر سیلز ٹیکس کا زیرو ریٹ بھی ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ جن اشیا کو استثنی حاصل ہے ان کی تعداد کم کرنے کے لیے ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔استثنی صرف سفارت کاروں اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے جاری رہے گا۔

عمران خان کی جیل میں 115 شخصیات سے 450 ملاقاتیں

ہیلتھ اینڈ میڈیکل کے شعبے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی ٹیکس استثنی جاری رہے گا۔ استثنی ختم ہونے پر متعلقہ اشیا پر سیلز ٹیکس ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی منڈی میں سپلائی کیے جانے والے کئی اقسام کے مال پر سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ متعدد اشیا پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔ فنانس بل میں نئی فہرست ڈال کر بجٹ میں اعلان متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More