پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی، ترجمان دفتر خارجہ

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان کو 2026 ۔2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے، پاکستان کو آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتخابات میں زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تمام اراکین کے پاکستان پر اعتماد کرنے اور اسے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کرنے پر شکر گزار ہیں، کونسل کے لیے پاکستان کے بطور امیدوار توثیق کرنے پر ہم ایشیا پیسیفک گروپ کے اراکین کے بھی مشکور ہیں۔

بیان کے مطابق غیرمستقل رکن کے طور پر آٹھویں مرتبہ منتخب ہونے کے بعد پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے ایک بھرپور تجربہ اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے شراکت کی مضبوط میراث لے کر آیا ہے جس کا اظہار اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوںسمیت چارٹر کے ساتھ دنیا کے کئی خطوں میں اقوام متحدہ کی امن قائم کرنے اور قیام امن کی کوششوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے ہوتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی آنے وال
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More