پاکستان آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

سچ ٹی وی  |  Jun 06, 2024

پاکستان نے 2026-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی غیر مستقل رکن بن گیا۔ پاکستان کے غیر مستقل رکن بننے کے لیے ووٹنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ہوئی۔

پاکستان، ایشیا پیسفک گروپ میں غیر مستقل رکن کا امیدوار تھا جس کے لیے 182 ممالک نے اس کی حمایت کی، پاکستان 2025 سے 2026 کے لیے رکن منتخب ہوا ہے۔

پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو 2026-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتخابات میں زبردست حمایت حاصل ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سال 26-2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یقیناً یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More