سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق  بروز جمعہ 7 جون ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوگی،15 جون بروز ہفتہ 9 ذوالحج کو حج کا رکن اعظم یوم عرفہ ادا کیا جائے گا،عید الاضحیٰ اتوار 16 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب عمان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق عمان میں عیدالاضحی 17جون بروز پیر کو ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وسیم اکرم نے اپنی 4سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بتا دیں

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی آفس ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان  بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More