سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر دلی مبارکباد

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 182 ووٹوں کی زبردست حمایت کے ساتھ 2025 اور 2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنگ کی روک تھام اور امن کو فروغ دینے کے اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھنے، عالمی خوشحالی اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر وزارت خارجہ، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور بیرون ملک پاکستان کے تمام مشنز کی جانب سے بہترین مہم اور ٹیم ورک کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More