پاکستان میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی چین کے سروس گروپ سے گفتگو

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کے سروس گروپ سے جوائنٹ وینچر پر گفتگو کی۔ ملاقات میں سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

جمعرات کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق بیجنگ میں چیئرمین چائنیز گروپ آف کمپنیز لی کوانگ سے وفاقی وزراء نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبد العلیم خان نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی انویسٹرز کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنا رہے ہیں، ایز آف ڈوئنگ بزنس اور “ون سٹاپ شاپ”جیسے منفرد فیچرز بھی متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان بزنس پورٹل پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ انویسٹمنٹ میں غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات اور سہولتیں دی جائیں گی۔ بیجنگ میں کاروباری گروپس کے سربراہوں سے ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان چین سے دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا خواہاں ہے اور حالیہ دورہ چین کے سرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More