اپرکوہستان پولیس کی ناکہ بندی،غیر قانونی اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

ایبٹ آباد۔ 06 جون (اے پی پی):اپرکوہستان پولیس نے ناکہ بندی کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) اپر کوہستان مختیار احمد کی ہدایت پر داسو ڈیم پر کام کرنے والے فارنرز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے ضلع کے تمام تھانہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے

،ایس ایچ او تھانہ کمیلا جوہر داد شاہ نے جمعرات کے روز پولیس انٹری پوائنٹ زید کھاڑ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی،اس دوران تمام مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کو چیک کیا گیا،دوران چیکنگ ایک عدد پستول و 100 کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More