رضوان، عثمان اور فخر پولین واپس، پاکستان امریکا کیخلاف مشکلات کا شکار

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 11ویں میچ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، جہاں قومی ٹیم نے 28 رنز بنالیے جبکہ اسکی تین وکٹیں گر گئیں۔ 

ڈیلس میں کھیلے جارہے گروپ اے کے اس میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جہاں اسکی ابتدائی تین وکٹیں 28 رنز پر گر گئیں۔ محمد رضوان 9  عثمان خان 3 اور فخر گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے کپتان مونینک پٹیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے خلاف جیت شاندار رہی تھی۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More