اداکارہ کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مار دیا

سچ ٹی وی  |  Jun 06, 2024

بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں لوک سبھا کا انتخابات جیتنے والی کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مارا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔

کنگنا رناوت نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More