محسن نقوی کا لسبیلہ میں مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اوتھل، لسبیلہ میں مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ میں تین افراد کے جانبحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور انکے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More