وزارت تعلیم کا پرائمری سطح تک کی کلاسز میں کردار سازی کی تعلیم کا آغاز

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ایک انقلابی اقدام کے طور پر پرائمری سطح تک کی کلاسز میں کردار سازی اور زندگی کی مہارتوں کی تعلیم کا آغاز کردیا ہے۔ وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ جدید حکمت عملی کا مقصد تعلیمی دبائو کو کم کرتے ہوئے ذہن سازی کی ایسی سرگرمیوں میں طلبا ء کو شامل کرنا ہے جس سے ان کی کردار سازی اور مہارتوں کو فروغ دیا جا سکے۔ حکام نے بتایا کہ طلباء کی کردار سازی کے اس منصوبہ کو فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور موسم گرما کی تعطیلات کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تمام سکولوں تک اس کے دائرہ کو بڑھادیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد نوجوان ذہنوں کو عالمی سطح کے بہترین طریقوں سے روشناس کرنا، ان میں ایمانداری، صفائی، قانون کی حکمرانی کا احترام، رواداری اور ایک دوسرے کیلئے محبت اور ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ حکام نے بتایا کہ وزارت اس قابل قدر اقدام کو بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دینے کی خواہاں ہے جس سے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ وزارت نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس تبدیلی کے سفر میں ان کے ساتھ شامل ہوں اور نوجوان نسل کی بہترین پرورش کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More