وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو وکلا اور اہلخانہ تک رسائی سے متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلاء اور اہلخانہ تک رسائی نہ دینے کے حوالے سے بیان کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرا دیں ۔ اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں جن میں بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلاسے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں اوراس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اگر معزز عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی آئی کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتب، ایئر کولر اور ٹیلی ویژن سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جمعرات کو کیس کی سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ اور اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرائی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More