وزیر اعظم شہباز شریف کی چائنا ناردرن انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

بیجنگ۔6جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنا ناردرن انڈسٹری کارپوریشن (نورینکو) کے چیئرمین نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

چیئرمین نورینکو نے محمد شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور پاکستان اور پنجاب سپیڈ کا خصوصی ذکرکیا۔چیئرمین نورینکو نے وزیراعظم کی زیر نگرانی منصوبوں کی رفتار اور معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سرپرستی میں لاہور اورنج ٹرین میٹرو کا منصوبہ بر وقت تیار ہوا۔وزیراعظم نے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل حکومت کا ایک اہم اقدام ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More