وزیراعظم محمد شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

بیجنگ۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔جمعرات کو پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاک چا ئنا فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم سے چا ئنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی، چائنا ایگزام بینک ، چائنا پاور ، چائنا انرجی، چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور چائنا کنسٹرکشن اینڈ کمیونیکیشن کارپوریشن کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سائنس پارک اور اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More