صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کرلیے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون بروز جمعرات شام پانچ بجے طلب کرلیا۔ صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا ہے۔ صدر مملکت نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (۱) کے تحت طلب کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More