چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کاسیکٹر E-12 کا دورہ

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے بدھ کے روز سیکٹر E-12 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے متاثرین اور سیکٹر کے الاٹیوں کے مسائل سنتے ہوئے ہدایت دی کہ سیکٹر E-12 میں ون ونڈو فوری اور مکمل طور پر آپریشنل کی جائے تاکہ سیکٹر کے حقیقی متاثرین کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر سیکٹر میں قائم کی گئ ون ونڈو سے جاری کئے جاسکے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ سیکٹر کی زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں اور سیکٹر E-12 کے ترقیاتی کام تین ماہ میں مکمل کئے جائیں، اسی طرح سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں کی تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کروائی جائے اور ترقیاتی کاموں کی تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کے بعد کنٹریکٹر کو ادائیگی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More