اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزارت تعلیم کے زیلی ادارے نیوٹیک اور اسلام اباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے وزیراعظم پاکستان کا نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لیے ایک اور سنہری اقدام کے ٹائٹل سے ایک جاب فیر کا انقعاد کیا ۔جاب فیر میں 28 سے زائد بڑی کمپنیوں نے شرکت کی۔ جاب فیر میں جڑواں شہر سمیت متعدد شہروں سے بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا اور کمپنیوں کے سٹالزپرجا کر معلومات حاصل کی۔اس حوالے سے منعقد افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے علاوہ چیرپرسن گلمینہ بلال، ایگزیکٹو ڈایکٹر محمد عامر جان اور اسلام اباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ناصر قریشی نے خطاب کیا۔معاون خصوصی رانا مشہود نے کلیدی خطاب میں نوجوانوں کو پاکستان کے شاندار مستقبل کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے بڑے پروجیکٹس آرہے ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف چین میں ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیںجس سے پاکستان میں روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہت ذہین ہیں ، پاکستان کا مستقبل ان کے ساتھ وابستہ ہے ، انہوں نے کامیاب جاب فیر منعقد کروانے پر نیوٹیک اور اسلام اباد انڈسٹریل اسوسی ایشن کو مبارک باد دی۔ ایگزیکٹو ڈایکٹر محمد عامر جان نے کہا کہ ہم چھ لاکھ نوجوانوں کو ٹریننگ دے چکے ہیں ، 56 ہزار آئی ٹی، آئی اے، کلاوڈ کمپیوٹینگ، انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ,نیوٹیک نے انڈسٹری کے ساتھ رابطہ مضبوط کر لیا ہےاب دونوں مل کر چلیں گے ، چیرپرسن گل مینہ بلال احمد نے کہا کہ ہمارے ہاں ہر طرح کا جدید سامان موجود ہے صنعت کار برادری اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، انہوں نے جاب فیر کے کامیاب انقعاد کے لیے رضوان رونق ،میاں وقاص ،محسن خالد اور شفق کھوکھر کی کاوشوں کو سراہا ،جاب فیر میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں اتحاد آٹوموٹیو، عظیم موٹرز، ٹیوٹا، ایس کے سٹونز ، فوجی فاونڈیشن، ٹیکسلہ کاٹن ملز، اکبر اینڈ زکریہ اینڈ کمپنی ، سہالہ فلور مل، آرکایوز ٹیکنالوجی، الفا گارمنٹس، ماریہ پرنیٹرز، پیرا مونٹ، دیوس ، میڈرا ، ای جی فارمہ، کراون پلازہ ہوٹل، تہذیب بیکرز، ایشین ووک، مونال ریریسٹورنٹ ، وائڈونگز، لاریب ان، فضل سٹیل، پاک آئرن ،وکٹری پائپ اور دیگر کمپنیوں نے حصہ لیا اور طلبہ اور طالبات کی رجسڑیشن کی ۔ اس موقع پر طلبہ کو موقع پر جاب لیڑ زبھی جاری کر دئیے گئے ۔