چیئرمین پی ٹی اے سے 40ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران اور فیکلٹی ارکان کی ملاقات

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم) پشاور کے زیر اہتمام 40ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران اور فیکلٹی ارکان پر مشتمل وفد سے اسلام آباد میں پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر ملاقات کی۔ بدھ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران پی ٹی اے کے سینئر افسران نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد کو پی ٹی اے کی کارکردگی اور سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ اس موقع پر ٹیلی کام سیکٹر کے لئے سائبر سکیورٹی کے اقدامات، صارفین کے مسائل اور ڈی آئی آر بی ایس نظام پر روشنی ڈالی گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More