وزیر اعظم کے دورہ چین سے پاکستان میں نئی اقتصادی و معاشی ترقی کا آغاز ہوگا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی شینزن میں میڈیا سے گفتگو

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

شینزن۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین سے پاکستان میں نئی اقتصادی و معاشی ترقی کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چین کے شہر شینزن میں پاکستان بزنس کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے دو طرفہ مثبت مقاصد حاصل کریں گے، چین اور پاکستان کے بزنس مین اس کانفرنس سے بھرپور مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاری کا مکمل تحفظ کرے گا اور کاروباری افراد کی بھرپور معاونت کی جائے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More