حج کے دنوں میں شدید گرمی ، عازمین حج کو ہدایات جاری

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

رواں سال بھی سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔

ڈی جی حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کو گرمی کی سختی سے نمٹنے کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں۔

7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، محکمہ موسمیات

ڈی جی حج نے عازمین حج کو زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے، کیفین اور چینی والے مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ عازمین حج کو ماسک، چھتری اوردھوپ کی عینک استعمال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ٹویٹ کیس،بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

دوسری جانب موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام نے پریس بریفنگ کے دوران رواں سال ایام حج کے دوران متوقع موسمی حالات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایام حج میں مشاعر مقدسہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

حج مقامات پر دن کے وقت موسم تیزہواوں کے ساتھ انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے جس کے باعث کھلےعلاقوں اور شاہراہوں پر گرد وغبار اور ریت کے طوفان بھی آسکتے ہیں جبکہ ہوا کی رفتار 10 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔

نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید

علاوہ ازیں قومی موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ارجان زمرق نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج سیزن ہوگا۔ اس کے بعد 8سال حج سیزن موسم بہار میں اور بعد ازاں8سال حج سیزن موسم سرما میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More