نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

بدھ کو پاور ڈویژن سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے پہلے پاور ڈویژن کا موقف لینا چاہیے تھا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More