ملکی برآمدات میں اضافے اور نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے بزنس کانفرنس شینزن کا انعقاد

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

شینزن ۔5جون (اے پی پی):ملکی برآمدات میں اضافے اور نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت بزنس کانفرنس شینزن کا انعقاد کیا گیا ۔بدھ کو شینزن میں پاکستان چین بزنس کانفرنس کے موقع پر دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز منعقد ہوئیں، حکومت پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری و کاروبار کے فروغ کے لیے ایک سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔

بزنس کانفرنس میں ایک ہی چھت تلے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کو ایک ایسا ماحول فراہم کیا گیا کہ وہ اپنے دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکیں۔ پاکستا ن سے 120کمپنیوں کی کانفرنس میں شرکت جبکہ چین کی 500سے زائد کمپنیوں اور ممتاز کاروباری شخصیات کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز ہوئیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔معدنیات سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ الیکٹرانکس پیٹرو کیمیکز سٹیل موبائل فون کی مینوفیکچرنگ ٹیکسٹائل چمڑے کی صنعت ، سرجیکل آلات زراعت الیکٹرک گاڑیاں ، کھاد اور آئی سی ٹی سمیت تیرہ شعبوں میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More