وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا مکہ مکرمہ میں کیٹرنگ کمپنیوں کی طرف سے فوڈ سیفٹی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں کیٹرنگ کمپنیوں کی جانب سے حاجیوں کے لیے فوڈ سیفٹی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عازمین کو معیاری خوراک و رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور کیٹرنگ کمپنیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

بدھ کو ایک بیان میں وفاقی وزیر نے مکہ مکرمہ میں کیٹرنگ کمپنیوں کی جانب سے حاجیوں کے لیے غیر معیاری کھانا مہیا کرنے کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی رپورٹس پرایکشن لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستانی عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔انہوں نے نے حج مشن فوڈ مانیٹرنگ ٹیم کی خوراک کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوششوں کو سراہا اور فوڈ کوآرڈینیٹرز پر زور دیا کہ وہ کھانے کی تیاری کے دوران کیٹرنگ کمپنیوں پر چوبیس گھنٹے کڑی نظر رکھیں اور کچن کی نگرانی جاری رکھیں۔

انہوں نے حج مشن کے عملے سے کہا کہ وہ عازمین کو صحت بخش خوراک کی بلا تعطل اور بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں پر پہنچنے پر کھانے کے معیار اور مقدار کو دوبارہ چیک کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More