ڈی پی او سیالکوٹ کی کھلی کچہری ،شہری کی شکایت پر پولیس آفیسر معطل ،کلوز لائن کر کے چارج شیٹ جاری

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

سیالکوٹ۔5جون (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل دریافت کر کے ان کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں ایک شہری نے پیش ہو کر ایک پولیس آفیسر کے خلاف شکایت کی درخواست دی جس پر انہوں نے مذکورہ پولیس آفیسر کو معطل کرتے ہوئے کلوز لائن کر کے چارج شیٹ جاری کر دی۔

اس موقع پر انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی محکمانہ انکوائری کا حکم دیا اور جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کا اندراج کیا جانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز یا شہریوں سے ناروا سلوک قطعی برداشت نہیں، خود احتسابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، قانون سے بالا تر کوئی نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More