وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں گزشتہ دس دنوں میں مسلسل تیسرے کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنانے پر وزیرِ اعظم نے پی ایم ایس ایس ژوب پر تعینات افسران و اہلکاروں کو سراہا۔پاکستان نیوی کے پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور اس میں غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More