سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان لوک سبھا انتخابات میں کامیاب

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

لوک سبھا انتخابات میں ترینمول کانگریس کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے مغربی بنگال کے حلقہ بہارم پور سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طویل مدتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم رہی ہے جبکہ حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

نریندر مودی کی بی جے پی کو رواں انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس اور اس کے اتحادی بڑی تعداد میں نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نریندر مودی کا ’’اب کی بار 400پار ‘‘ کا نعرہ بری طرح ناکام

لوک سبھا انتخابات میں ترینمول کانگریس کے امیدوار اور یوسف پٹھان بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یوسف پٹھان نے کانگریس امیدوار کے 3 لاکھ 59 ہزار 367 کے مقابلے میں 4 لاکھ 23 ہزار 451 ووٹ حاصل کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے ساتھ رہے، یہ صرف میری جیت نہیں بلکہ تمام ورکرز کی جیت ہے۔ اپنی جیت پر انتہائی خوش ہوں۔

یوس پٹھان کا مزید کہنا تھا کہا ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں، میں ادھیر رنجن کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More