وزیراعظم محمد شہباز شریف آج شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

شینزن۔5جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں آج شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کے لئے یہ فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعظم فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم نانشان ون ونڈو، شینزن میوزیم اور ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More