نریندر مودی کا ’’اب کی بار 400پار ‘‘ کا نعرہ بری طرح ناکام

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

بھارت میں عام انتخابات کے نتائج سامنے آگئے،نریندر مودی کا ’’اب کی بار 400پار ‘‘ کا نعرہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت ہوئی ہے،نریندر مودی

بھارتی میڈیا کے مطابق 24جماعتی حکمران اتحادکو 294نشستوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس کی قیادت میں بننے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 232نشستوں پر سبقت ہے، 17نشستوں پر دیگر جماعتیں آگے ہیں۔

مغربی بنگال میں حکمران اتحاد این ڈی اے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، این ڈی اے کے حصے میں صرف 12نشستیں آئیں جبکہ اپوزیشن اتحاد نے 30نشستیں حاصل کیں، مشرق پنجاب میں حکمران جماعت کا مکمل صفایا ہوگیا ،مہاراشٹرا کی 30نشستیں اپوزیشن اتحاد نے جیت لیں جبکہ حکمران اتحاد نے 17نشستوں پر کامیابی سمیٹی ۔

انتخابات میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا ہے ، راہول گاندھی کا دعویٰ

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر بھی کام نہ آئی ، بی جے پی کو ایودھیا سمیت اتر پردیش کی بیشتر نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ،یو پی کی 43نشستوں پر اپوزیشن اتحاد کامیاب رہا ، حکمران اتحاد نے 36نشستیں حاصل کیں۔

ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹرا میں بھی کانگریس کی زیر قیادت اتحاد کا پلہ بھاری ہے، ریاست بہار میں حکمران اتحاد نے 30اور اپوزیشن اتحاد نے 9نشستیں حاصل کیں،تامل ناڈو میں حکمران اتحاد ایک بھی نشست حاصل نہ کرسکی ، تمام 39نشستیں اپوزیشن اتحاد نے جیت لیں۔

نتائج سامنے آنے کے بعد مودی کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ،بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مودی اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، واضح اکثریت نہیں ملی، مودی کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی نے ایگزٹ پول کو ’مینج‘ کرایا تھا، وہ بے نقاب ہو گئے ہیں، مودی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More