پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کامشترکہ آپریشن، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

اے پی پی  |  Jun 04, 2024

راولپنڈی۔4جون (اے پی پی):پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سمندرمیں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں پی ایم ایس ایس ژوب نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔یہ گزشتہ 10 دنوں میں پاک بحریہ کی منشیات سمگلنگ کے خلاف تیسری بڑی کارروائی ہے۔پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سمندری راستوں کی کڑی نگرانی کیلئے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More