سوئی ناردرن نے پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری پر مزید 121 گیس کنکشن منقطع کردئیے

اے پی پی  |  Jun 04, 2024

لاہور۔4جون (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 121 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ 10 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 گیس کنکشنز منقطع کیے اور 1 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف ایک ایف آئی آربھی درج کروائی۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے،سوئی ناردرن گیس نے کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔

گیس چوروں کے خلاف دو ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئی،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 79 گیس کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ٹیم نے ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More