گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات،آئی ٹی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Jun 04, 2024

پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملک اور بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کامسیٹس یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ڈی آئی خان میں کامیسٹس یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور فزیبلٹی تیارکرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کے طلباء کیلئے کامیسٹس یونیورسٹی میں سکالرشپس کیلئے کوٹہ مختص ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو تعلیمی شعبہ بالخصوص جدید ٹیکنالوجی پر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہوں، دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپس سمیت جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کی فراہمی کیلئے اپنا ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More