گرمیوں اور برسات کے موسم میں نومبر تک ہیضے کے کیسز میں اضافے کا خدشہ

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

قومی ادارہ صحت نے ہیضہ سے بچاؤ اوربروقت کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان بھی ہیضے کی وبا کا شکار ہے ،پاکستان کے مختلف حصوں میں ہیضے کےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جون ، جولائی اور اگست کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

گرمیوں اور برسات کے موسم میں نومبر تک ہیضے کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے،ناقص حفظان صحت اور پینے کے صاف پانی کی کمی سے یہ بیماری پھیل سکتی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری کے ذریعے صحت کے متعلقہ حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے،بیماری سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ باربار صابن سے ہاتھ دھوئیں۔

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کمی ریکارڈ

بیماری سے بچنے کیلئےکھانا تیار کرنے یا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں ،صاف پانی ابلا ہوا، کلورین یا بوتل بند پانی پئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More