شینزن شہر کی متاثر کن خوبصورتی اور ترقی جدید دور کے چین کی عکاسی کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اے پی پی  |  Jun 04, 2024

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی قیادت کی دعوت پر چین کے سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ کر شہر کی خوبصورتی اور ترقی سے متاثر ہوا ہوں جو جدید دور کے چین کی عکاسی کرتی ہے۔

منگل کو ایکس (سابق ٹویٹر)پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ ، وزیراعظم لی چیانگ اور دیگر چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام کے ساتھ باضابطہ بات چیت کیلئے بیجنگ جانے سے پہلے شینزن کے صوبائی حکام، کاروباری برادری اور صنعتی اداروں کے ساتھ بات چیت کے متمنی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More