پاکستانی وفد بزنس ٹو بزنس اجلاس کیلئے چین کے شہر شینزن پہنچ گیا

اے پی پی  |  Jun 04, 2024

شینزن۔4جون (اے پی پی):پاکستانی وفد بزنس ٹو بزنس اجلاس کیلئے چین کے شہر شینزن پہنچ گیا ،79 پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے چینی کمپنیوں سے ملاقات کریں گے ۔منگل کو پلاننگ کمیشن کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی اپنے دورہءِ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں جدید آئی ٹی کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے ۔

اس موقع پر فضل سٹیل کے الیاس عزیز ملک نے کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانا چاہتے ہیں جو پاکستان میں بہتر طریقے سے کام کر سکے، اس مقصد کے لئے میں چین آیا ہوں۔ چائنیز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، انہیں ایک اچھے پارٹنر کی ضرورت ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ چائنیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو۔سوگو گروپ آف کمپنیز کے عبدالخلیق جعفرانی نے کہا کہ چین کی ترقی ہمارے سامنے ہے۔ میرے دادا نے 1950ءکی دہائی سے پہلے چین میں کاروبار شروع کیا تھا، آج چوتھی نسل وہاں سے کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے سے ملک ترقی کرے گا۔ پاکستان میں بجلی کی کمی کا مسئلہ ہے،

سولر پینل اور انورٹر تیار کرنے کے شعبے میں کام ہو سکتا ہے۔ اگر پاکستان کے اندر سے مینوفیکچرنگ ہوگی تو اس سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک ترقی کرے گا، پاکستان میں انڈسٹری لگنے سے ملک کا ہی فائدہ ہوگا۔فوٹون برینز کے فیضان فیض نے کہا کہ حکومت کاروباری شخصیات کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ پہلے کاروباری شخصیات کو اپنے کلائنٹس خود تلاش کرنا ہوتے تھے۔ حکومت کی جانب سےبزنس ٹو بزنس میٹنگز میں سہولت کی فراہمی خوش آئند ہے، ہم ملک میں چائنیز سرمایہ کاری لانے کے لئے پرامید ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More