کرپشن، نااہلی اور نالائقی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم شہباز شریف

اے پی پی  |  Jun 04, 2024

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، نااہلی اور نالائقی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)کو ختم کرنے کا میرا فیصلہ اس خرابی کو دور کی طرف ایک قدم ہے جو ہمارے نظام کو اندر سے کینسر کی طرح کھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایماندار، دیانتدار اور اہل بیوروکریسی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں جو اعلیٰ معیار کی عوامی خدمت فراہم کرے گی اور حکمرانی کے معیار کو بلند کرے گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More