معروف سابق باکسر خبیب کا ٹرمپ سے فلسطین میں جنگ بندی کی خواہش کا اظہار 

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نرماگومیڈوف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطین میں جنگ بندی کی خواہش کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹر خبیب کے درمیان ہونے والی ملاقات سے ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،  ڈونلڈ ٹرمپ اور خبیب کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دنیا کی دونوں مشہور ترین شخصیات انتہائی قریب کھڑے، بے تکلف انداز میں فلسطین میں جاری جنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ خبیب کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دیں گے۔ویڈیو میں خبیب نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے۔

اس کے جواب میں ٹرمپ نے اعتماد کے ساتھ کہا ہم اسے روکیں گے، میں جنگ روک دوں گا۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More