اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے کہا انہوں نے اپنے ریکارڈ میں نوٹسز لگائے مگر موجودہ نوٹس کا کوئی ذکر نہیں،انہوں نے جو نوٹسز بھیجے وہ پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ سرتاج علی کو بھیجے ہیں

انہوں نے میڈیا کے سامنے بیان دیا کہ ہم سرتاج علی سے زمین واگزار کرارہے ہیں،انہوں نے آپریشن کے وقت میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کو ہم نے نوٹس ہی نہیں کیا،وکیل سی ڈی اے بولے یہ خود مانے ہیں کہ انہوں نے کمرشل پلاٹ خریدا، اسکا استعمال ہی تبدیل کردیا،کمرشل پلاٹ کو پارٹی کےلئے استعمال کیا گیا

جس سے وہاں کے لوگ متاثر ہورہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کونسے نوٹس میں کہا ہے کہ اس پلاٹ کو کسی اور مقصد کےلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ؟ اگر کسی نے پلاٹ کرایہ پر دیا ہوا ہو تو نوٹس کس کو جائے گا؟ وکیل سی ڈی اے نے بتایا کہ آنہیں جتنی اجازت دی گئی تھی انہوں نے اس کے اوپر مزید تعمیر کی،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔ عمر ایوب نے سی ڈی اے آپریشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More