وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے پیرکویہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی امداداللہ بوسال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی مسلسل حمایت بالخصوص علاقے کو گندم کی سبسڈی فراہم کرنے پر وزیرخزانہ اوروفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کئی ایسے شعبوں پر روشنی ڈالی جہاں گلگت بلتستان کو مزید مدد کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ نے مسائل کو حل کرنے کے لئے آئندہ بجٹ میں مزید تعاون کی درخواست بھی کی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ گلگت بلتستان جی بی میں سیاحت اوردیگرشعبوں میں مواقع موجود ہیں ، خطہ جواہرات اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے، گلگت بلتستان حکومت اپنے وسائل کو ریونیو پیدا کرنے اور اپنی حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لئے استعمال کر سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے خطہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں خطہ کوبھرپورمعاونت فراہم کی ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے گلگت بلتستان میں چیلنجوں سے نمٹنے اور شہریوں کے مفاد کے لئے مواقع سے استفادہ کرنے کے ضمن میں مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More