ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 36 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر قیمت خرید 277.25 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے رہی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر ہونگے،بیرسٹر گوہر

دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ یورو 47 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 302.15 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی سے 354.58 روپے پر آگئی ہے۔

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ درہم اضافے کے بعد 75.98 روپے اور ریال 74.20 روپے کا ہوگیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More