پشاور، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ایم پی اے ملک طارق اعوان کی ملا قات

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان،سیفران و سرحدی امور انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائشگاہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پی کے 82 پشاورکے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے ملاقات کی ۔پشاور میں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پی کے 82 میں جلد بے نظیرشہید ہسپتال کے قیام کیلئےاقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا جبکہ وفاقی وزیر نے وفاق کی جانب سے ہسپتال کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن ) خواتین ونگ کی صوبائی صدر ایم پی اےثوبیہ شاہد اور ملک زرداد جہانگیر اعوان بھی موجود تھے۔ ملک طارق اعوان نے پشاور اور پی کے 82 کے چیدہ چیدہ مسائل سے انجینئر امیر مقام کو آگاہ کیاجبکہ پی کے 82 میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن،بجلی اور سوئی گیس کے مسائل کا فوری حل اور میگا منصوبوں کے آغاز پر زور دیا ۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےکہا کہ وفاقی حکومت پشاور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ،مذکورہ تمام مسائل حل کئے جائینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More