ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں 12 سال بعد پہلا سُپر اوور ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں عمان اور نمیبیا میچ نے 12 سال بعد تاریخ دُہرا دی، ورلڈکپ کی تاریخ میں 2012 کے بعد پہلا سُپر اوور کھیلا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج عمان اور نمیبیا کی ٹیمیں بارباڈوس کے کینسنگٹن اول کرکٹ گراؤنڈ میں مدِ مقابل آئیں۔ نمیبیا نے سُپر اوور میں مخالف ٹیم کو 11 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

ٹی20 ورلڈکپ،امریکی بیٹر نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے مار نے کا ریکارڈ بنا دیا

عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 110 رنز کا معمولی ہدف دیا۔ جواب میں نمیبیا کے بلے باز مقررہ اوورز میں صرف 109 رنز ہی بنا سکے۔ سُپر اوور میں نمیبیا نے 21 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ عمان 6 گیندوں پر صرف 10 رنز ہی بناسکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ تیسری مرتبہ تھا جب میچ کا نتیجہ سُپر اوور کے ذریعے نکالا گیا۔ اس سے قبل 2012 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ میچز میں سُپر اوور تک میچ گیا تھا۔

خیال رہے کہ 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بھی ڈرا ہوگیا تھا۔ میچ کا نتیجہ سُپر اوور کے بجائے ‘بال آؤٹ’ کی مدد سے نکالا گیا تھا جس میں بھارت فاتح قرار پایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More