چارسدہ پولیس اور اشتہاری مجرمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایک ملزم ہلاک،دوسرا گرفتار

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):چارسدہ پولیس اور اشتہاری مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے بیلہ گئی اتمانزئی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کی ،اس دوران ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک اشتہاری مجرم ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

گرفتار ہونے والے اشتہاری کی شناخت محمد صدیق عرف فوجی کے نام سے ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والے کا نام ملک تاج بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں اشتہاری مجرمان ناظم جان کے قتل میں مطلوب تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More