اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کٹوتی کو 2025 تک توسیع دینے پر اتفاق

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

ویانا۔3جون (اے پی پی):تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس اور اس کے اتحادیوں نے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کو 2025 تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے ، 2025 میں انہیں مرحلہ وار ختم کرنا شروع کیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اوپیک پلس نے کٹوتیوں کے پہلے دور کو 2024 کے آخر سے 2025 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

اس نے رضاکارانہ کٹوتیوں کے تیسرے دور کو 2024 کی تیسری سہ ماہی تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دوسرے مرحلے میں جن ممالک نے رضاکارانہ کٹوتیاں کی ہیں، ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، الجزائر، عراق، قزاخستان، کویت، عمان، روس اور گیبون شامل ہیں۔ گیبون کے علاوہ انہی ممالک نے تیسرے مرحلے میں حصہ لیا۔ گروپ نے متحدہ عرب امارات کو 2025 میں 3.5 ملین فی بیرل یومیہ کا پیداواری کوٹہ مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا، جو موجودہ 2.9 ملین کی سطح سے زیادہ ہے۔

اوپیک پلس نے اپنے اراکین کی پیداواری صلاحیتوں کے آزادانہ جائزے کی آخری تاریخ کو جون 2024 سے نومبر 2025 کے آخر تک ملتوی کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی سطح پر مانگ میں اضافے، بلند شرح سود اور بڑھتی ہوئی امریکی پیداوار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اوپیک پلس اپنا آئندہ اجلاس رواں سال یکم دسمبر کو منعقد کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More