ہائرایجوکیشن کا بجٹ کم کرنے سے یونیورسٹیاں دیوالیہ ہوجائیں گی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اعلی تعلیم کے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 83 ارب روپے سے کم کر کے 32 ارب کر دیا ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے بیا ن میں کہا کہ سوشل سیکٹر کا ترقیاتی بجٹ 203 ارب روپے سے کم کر کے صرف 83 ارب کردیا ہے، احسن اقبال تعلیم پر ویسے تو طویل لیکچر دیتے ہیں مگر اب قوم کو اعلی تعلیم سے محروم کرنے پر تلے ہیں۔

برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک ، آن لائن فروخت کیلئے پیش

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ بجٹ کم کرنے سے یونیورسٹیاں دیوالیہ ہو جائیں گی، اگر یونیورسٹیوں کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنی تھی تو کوئی پروگرام مرتب کرتے، اب وقت آگیا ہے یونیورسٹیاں اپنے بجٹ پر نظرثانی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More