وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں باکسنگ کے شاندار مقابلوں کی میزبانی پرسعودی عرب کو مبارکباد،پاکستانی نوجوان سپر سٹار شیراز حمزہ کی کامیابی پر اظہار مسرت

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برادر مملکت سعودی عرب کو ریاض میں منعقد ہونے والے باکسنگ کے شاندار مقابلوں کی میزبانی کرنے پر مبارکباد دی اور مقابلوں میں پاکستانی نژاد نوجوان سپر سٹار شیراز حمزہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو ایک پوسٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقد ہونے والے باکسنگ کے شاندار مقابلوں کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستانی نوجوان سپر سٹارشیراز حمزہ کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے شیراز حمزہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور عالمی چیمپیئن کی حیثیت سے جلد ہی پاکستان میں آپ کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے پوسٹ پر دل دل پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More