پاک- ڈنمارک سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے آغاز پرکوپن ہیگن میلے کا انعقاد، پاکستان اور ڈنمارک کے سفیروں اور ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

کوپن ہیگن۔2جون (اے پی پی):پاکستان اور ڈنمارک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز کرنے کے سلسلے میں کوپن ہیگن میلے میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی۔

پاکستانی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق پاکستان اور ڈنمارک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات شروع کرنے کے لیے گزشتہ روز یہاں کوپن ہیگن میلہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں پاکستانی شریک ہوئے۔

اس موقع پر کوپن ہیگن کی لارڈ میئر سوفی ایچ اینڈرسن، پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف، ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر شعیب سرور اور ڈنمارک کے سابق رکن پارلیمنٹ اور گرین پارٹی کے رہنما سکندر صدیق نے کیک کاٹا۔

یہ کیک پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان 1949 میں قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کی سالگرہ پر کاٹا گیا۔ڈنمارک میں 40 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More